راولپنڈی(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے دورمیں مری روڈ کئی ایکڑ پر محیط شہریوں کیلئے کروڑوں مالیت کا خوبصورت پارک بنوایا۔ جہاں پر ماہانہ ہزاروں فیمیلیاں اپنے بچوں کو لیکر تفریحی کیلئے آتی ہیں۔مگر ایک سرکاری محکمے نے اس پارک کے اندر سٹیڈیم روڈ پر واقع آئنی جنگلہ توڑ کر دکانیں تعمیر کرادیں۔اس آئنی جنگلہ پر ایک ریسٹورنٹ کھول دیا گیا۔باقی دکانوں پر مختلف قسم دکانیں قائم ہو گئیں ہیں۔راولپنڈی کے شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہےکہ سٹیدیم روڈ پر سرکاری محکمے کی تجاوزات کا نوٹس لیں کیونکہ یہ تجاوزات پارک اندر تعمیر کر کے اسکا رخ موڑ کر سٹیڈیم کی فوڈ سٹریٹ کی طرف کر دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ کہ راولپنڈی سے جیسے چاندنی چوک اور سکستھ روڈ فلائی اوور پر ناجائز ہوٹل بنانے کا نوٹس لیا گیا تھا اور اب وہاں بچوں کیلئے جھولے اور بینچ کررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح ن لیگ کے قائد نواز شریف کی طرف بنائے گئے عوامی پارک پر قبضہ مافیاکا نوٹس لیں تاکہ پارک بنانے کا مقصد پورا ہوسکے۔