اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سمیت دنیا بھر میں (آج) 17 مئی کو مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق رابطے کے ذرائع نے ہماری زندگیوں ،معیشتوں اور معاشروں کو بدل کر رکھ دیا ہے، ہ دن نہ صرف جدید رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ انسانیت کو جوڑنے کے طویل سفر کی یاد بھی دلاتا ہے ،پی ٹی اے کے مطابق دن کی بنیاد 17 مئی 1969 کو رکھی گئی تھی 2025 اس حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی ٹی یو اپنے قیام کی 160 ویں سالگرہ منا رہا ہے ایک ایسے وقت میں جب دنیا ڈیجیٹل ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ہم معترف ہیں کہ رابطے کے ذرائع نے ہماری زندگیوں ،معیشتوں اور معاشروں کو بدل کر رکھ دیا ہے ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے حوالے سے آئی ٹی یو دنیا کو آپس میں جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔