• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بند

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان کے معروف سیاستدانوں اور شوبز کی شخصیات کے بھارت میں ٹیوٹر اکائونٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ہے۔جس پرانھوں نے کہا کہ معقول آوازوں کو دبانا ہندوتوا ری پبلک کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے، بھارت میں ٹوئٹر پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے۔علاوہ ازیں شیری رحمان نے بھارتی حکومت کےاقدام کو پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، بھارت کچھ بھی کر لے ،حقائق سے نہیں بھاگ سکتا۔

ملک بھر سے سے مزید