کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی جارحیت کے خلاف فتح کا کریڈٹ متحد عوام اور افواج پاکستان کی مستند قیادت ، بہادر ہوابازوں اور سپاہیوں کو جاتا ہے۔ اپنا سب کچھ رہن رکھ دینے والی فارم 47 کی بنیاد پر اقتدار میں آنے والی جماعتیں کس منہ سے فتح کا جشن منا رہی ہیں ؟ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم ليگ فنکشنل سندھ کے سکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ اور اس کی قیادت ، پاکستان کے عوام کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح سے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ بلکہ پیر صاحب پگارا کے حکم پر حُر فورس پاک انڈیا بارڈر پر دفاع پاکستان کا فریضہ انجام دینے کیلیے ہر وقت موجود رہتے ہیں ۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ہماری جماعت اور ہمارے سربراہان نے عملی طور پر ہمیشہ اس ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے ۔