راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ ہندوستان کا غرور خاک میں مل چکا، ہم نے ابھی صرف ٹریلر دیا پکچر ابھی باقی ہے۔ جنگی جرائم پر مودی اور نیتن یاہو پر عالمی عدالت انصاف میں کیس چلنا چاہئے ۔پہلگام واقعہ پر بغیر کسی ثبوت کے انڈیا نے جنگ چھیڑی۔ جنگی جرائم پر مودی اور نیتن یاہو پر عالمی عدالت میں کیسز چلنے چاہئیں۔ پاکستانی فوج دنیا کی ٹاپ ٹین افواج میں شمار ہوتی ہے۔ ہم دفاع پر صرف 8۔9 بلین ڈالر خرچ کر رہے ہیں جبکہ بھارت 84 بلین ڈالر خرچ کرتا ہے۔ حکومت کو چاہئے اپنے اخراجات کم کرے۔