اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کا دورہ کیا اور کہا کہ ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی موثر فراہمی کیلئے ناگزیر ہےعدالتی نظام میں بہتری، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا، چیف جسٹس نے جیل اور ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس جسٹس یحیی آفریدی نے مختلف اضلاع کے ججز اور عدالتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت، اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی خود مختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔