• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہاؤس کراچی میں نوکروں کی بھرمار، 267 ملازمین صوبے پر بوجھ

کوئٹہ (آن لائن) کراچی بلوچستان ہائوس میں نوکروں کی بھرمار ،وی آئی پیز کی خدمت کے لئے267ملازمین رکھے گئے ہیں،جو صوبے پر بوجھ ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق، کراچی کے مہنگے ترین علاقوں میں واقع بلوچستان ہائوس کی چمکتی دیواروں کے پیچھے چھپے شاہی اخراجات کے راز کادستاویزات نے پردہ فاش کر دیا ، بلوچستان ہائوس کراچی کے مہمانوں اور وی آئی پیز کی خدمت کیلئے 267ملازمین تعینات ہیں۔جن میں 56 ڈرائیور،18چوکیدار، صفائی کیلئے16سویپرز، 16 مالی،14بیرے، کھانا پکانے کیلئے9کک، 8 پلمبرز 8 ہیلپرز، 4 فراش ، 1کئیرٹیکرز، 1پی ایس، 2 اسسٹنٹس، 5والومین،4 ویٹرزر سمیت دیگر عملہ شامل ہے۔ اپوزیشن کے رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ ان میں سے بیشتر ملازمین ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں اور اٹیچمنٹ پر دوسرے لوگوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اس حوالے سے اس کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید