کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کے غضب سے بچنے کے لئے بھارت ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، اگر بھارت مستقل میں امن چاہتا ہے تو اسے تو مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ بھارت کے عزائم خطر ناک ہیں۔ وہ جنگ بندی کو عارضی قرار دے رہا ہے جس سے اس کے ارداوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے مگر پاکستان کی جانب سے اس بار اسے جو جواب ملے گا وہ زندگی بھر بھارتی قوم، افواج کو یاد رہے گا، چار دن کی جنگ میں بھارت کو جس قدر نقصان اٹھانا پڑا اس سے بھارت مایوسی کا شکار ہوچکا ہے اور اپنی ناکامی اور حکومت کے خلاف ہونے والی بھارتی عوام کے غضب سے بچنے کے لئے بھارت ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان کی قوم پوری طرح متحد ہیں۔