• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی روایتی جنگ پر برتری کی خوش فہمی دور ہوگئی، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کی روایتی جنگ پر برتری کی خوش فہمی دور ہوگئی ہے ۔ بھارت کی کوشش تھی کہ سکھوں کو کسی طرح پاکستان کیخلاف کیا جائے ۔سفارتی سطح پر جو ذمہ داری تھی وہ بخوبی نبھائی ہے،60سے زائد ممالک سے میرا رابطہ ہوا،100سے زائد رابطے سفارتکاروں نے کیے اور پاکستان میں موجود سفارتکاروں کو بھی بریفننگ دیتے رہے۔بھارت اس مرتبہ اپنا بیانیہ بنانے میں ناکام رہا اور ہم نے جو بات کی دنیا نے کہا یہی سچ ہے،ہماری جیت ہوئی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا جبکہ پاکستان نے کہا ہم کچھ کرینگے تو دنیا کو معلوم ہوجائے گا اور الحمداللہ ہم نے جو کیا وہ دنیا نے دیکھا اور آج سب اس پر بات بھی کررہے ہیں۔بھارتی جارحانہ اقدامات کو دنیا دیکھ رہی ہے اور بھارت نے جو بھی اقدام اٹھایا ہم نے اسکا بھرپور جواب دیااور بھارت کے طیارے گرائے وہ اسکی توقع نہیں کررہے تھے ۔بھارت نے 4میزائل فائر کیے جو امرتسر میں گرے تاکہ سکھوں کو نشانہ بنایا جاسکے اور ایک میزائل پاکستان میں داخل ہوا جسے کامیابی سے گرادیا گیا۔بھارت کی کوشش تھی کہ سکھوں کو کسی طرح پاکستان کیخلاف کیا جائے ۔دنیا کو بتایا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں اور ہم نے تو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارتحقیقات کرانے کی پیشکش کی لیکن ہماری پیشکش ٹھکراکر بھارت نے جو حارحیت کی وہ دنیا نے دیکھی۔

ملک بھر سے سے مزید