• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو خطے میں امن ہو جائیگا‘ گورنر پنجاب

راولپنڈی‘ حسن ابدال (خصوصی نمائندہ‘ نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے ہمیں ایک لڑی میں پرو دیا اور ہم ایک متحد قوم کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔ وہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں 24ویں کانووکیشن کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان بھی موجود تھے۔ گورنر نے طلباء اور طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کیں۔ دریں اثناء حسن ابدال میں سرحد یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ سپورٹ سنیٹر کے افتتاح کی تقریب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عاصم منیر جیسا سپہ سالار ملا۔ پوری قوم تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس وقت اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے تو اس خطے میں امن قائم ہو جائیگا۔ ہم امن پسند قوم ہیں مگرہم پرجنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید