• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتقلی فریم ورک مکمل کئے بغیر PWD کی تحلیل پرتحفظات کا اظہار

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کمیٹی نے منتقلی کا فریم ورک مکمل کیے بغیر پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ تحلیل کرنے کرنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے باعث آپریشن امور میں مسائل پیدا ہورہے ہیں ، کمیٹی نے واضح ایس او پی طلب کرلئے ہیں جبکہ مرکزی نگرانی کے میکنزم کے احتساب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے دوبارہ ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی کا اجلاس سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت ہوا، سید سمیع الحسن گیلانی کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے بعد کے صوبوں کو منتقل کئے گئے پراجیکٹ کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایاگیا کہ ایس ڈی جیز کی سکیموں پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں جبکہ بین الصوبائی رابطوں کی کوششیں جاری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید