کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنارس پل کے نیچے سرکاری کام کے دوران بریانی کی دکان کے مالک نے فائرنگ کرکے سائٹ سپر وائرز کو قتل اورایک شخص کو زخمی کردیا ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون بنارس پل مدینہ بریانی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 28سالہ زین اللہ ولد محمد ادریس جاں بحق اور 25سالہ دائود ولد ضیاء الدین زخمی ہوگیا ،فائرنگ کی اطلا ع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے اور تفتیش کا آغاز کردیا ،ایس ایچ او تھانہ اورنگی ٹائون سب انسپکٹر خمیسو خان نے بتایا ہے کہ بنارس پل کے نیچے ٹائلیں لگانے کا سرکاری کام چل رہا تھا ،اس دوران مدینہ بریانی والوں نے کسی بات پر تنازعہ کے بعد کام کرانے والوں پر فائرنگ کردی جس کے نیچے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔