اسلام آباد(عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی بحال کرتے ہوئے 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے جبکہ اس سے قبل ڈیزل پر لیوی صفر تھی، دوسری جانب حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی نئی شرح 103 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، اس سے پہلے پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تھی، پیٹرولیم لیوی کی ان نئی شرحوں کا اطلاق یکم مئی سے کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔