• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخشاں، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )درخشاں پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مسلم کمرشل فیز 6 ڈی ایچ اے کی گلی نمبر 1 میں واقع ایک مقام پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں۔اطلاع پر پولیس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں سے تین مرد اور ایک خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد طلحہ ولد سید محمد اصغر،تنویر عباس ولد غلام حسین،عثمان صدیق ولد محمد صدیق اور صدف دختر نوشاد کے ناموں سے کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید