• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، دہشت گردوں کا بُلٹ پروف گاڑی پر راکٹ حملہ، ڈرائیور شہید

بنوں(نمائندہ جنگ) تھانہ منڈان کی حدود میں واقع چوکی فتح خیل کی بُلٹ پروف گاڑی کو کنگر جان بہادر کے مقام پر دہشتگردوں نے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔ بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ڈرائیور راز علی شاہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید