حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 8 میں نماز جمعہ پڑھ کر گھرجانے والے مذہبی رہنما پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3گولیاں لگنے کے باعث سنی تحریک کے رہنماخالد قادری شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی حیدرآباد بھی سول اسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 8سی وی ایریا میں محمدی مسجد سے نماز جمعہ پڑھ کر گھرجاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار مسلح افرادنے خالد قادری کو روک کر ان کانام پوچھا اور پھر ان پر فائرنگ کردی ‘ سینے‘ کندھے اورران میں 3گولیاں لگنے کے باعث خالد قادری شدید زخمی ہوگئے ۔