کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے مسافروں میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔ جمعہ کو ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے دبئی ابوظہبی شارجہ فجرہ کی 35پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مجموعی طور پر اندرون ملک کی 25 پروازوں سمیت 107 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے 20لاہور 31اسلام آباد 19 پشاور 14 ملتان 9 فیصل آباد 8 سیالکوٹ 2 گلگت 4 سکھر 4 پرواز منسوخ کی گئیں۔