کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پہلی مرتبہ مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو بردار جہاز کی کامیاب برتھنگ کے ذریعے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر ایم وی ERLIN نامی جہاز کی آمد اور برتھنگ کو بندرگاہی سرگرمیوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں پر مشتمل اس تاریخی آمد نے پاکستان کے بحری شعبے میں ایک نئی پیش رفت کی بنیاد رکھ دی ہے۔