• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی آن لائن فراڈ میں ملوث تھے، وزارت خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ کے حکام نے پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی شہری مبینہ طور پر آن لائن فراڈ میں ملوث تھے۔وزارت خارجہ کے مطابق ان پاکستانیوں کے جرمانے معاف کروا دیے گئے ہیں، تاہم وطن واپسی کے انتظامات انہیں خود کرنا ہونگے۔ کمبوڈیا میں قید پاکستانیوں کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ بیرون ملک جانے والے کچھ پاکستانیوں کو اپنے ہی لوگوں کی جانب سے دھوکہ دہی جیسے سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے تحت دنیا کے مختلف ممالک سے 20 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید