• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، ماہر بین الاقوامی امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم نے کہا ہے کہ  ایران امریکا جنگ میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ دونوں کی خواہش ہے ساکھ برقرار رکھتے ہوئے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا کہ لوگوں کے جائیداوں کے حقوق بھی محفوظ نہیں۔ وہ جیو نیوز کے ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات سامنے آرہے ہیں جن سے جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے ہائپر سونک میزائلوں کی تنصیب پر بھی غور کیا جارہاہے۔ ایران نے مذاکرات کے لئے نظر ثانی شدہ تجاویز بھیج دی ہیں۔ سی این این کے مطابق اسلام آباد میں ثالثوں کا ماننا ہے کہ امریکہ و ایران کے درمیان منصفانہ معاہدہ ممکن ہے۔

ملک بھر سے سے مزید