• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین، چینی قونصل جنرل لاہور

لاہور ( آصف محمود بٹ) چین کے قونصل جنرل لاہور مسٹر سن یان نے بدھ کے روز خطے کی کشیدہ صورتحال میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان کے کردار اور فعال سفارتکاری کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاک چین تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، چین پاکستان اقتصادی راہداری اب اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ، تعاون کا دائرہ عوامی فلاح کے شعبوں تک پھیل رہا ہے۔گرین انرجی کے فروغ اور سموگ تدارک کیلئےوزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وہ جنگ گروپ کے دفاتر کے دورے کے موقع پر اپنی ٹیم مسٹر وینگ یانکیانگ اور مس لی یننگ کے ہمراہ جنگ، دی نیوز اور جیو ٹی وی کے سینئر مدیران اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔چینی سفیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان مکالمے کی سہولت کاری میں پاکستان کی کوششوں کو ’’قابلِ ستائش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے جڑے تناؤ کے باوجود اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔۔مسٹر سن یان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کو بھی سراہا،ملاقات میں عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلوں اور میڈیا کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔جنگ اور جیو میڈیا گروپ کی طرف سے بیدار بخت بٹ، صدیق خان، تابش ہاشمی ، محمل سرفرا ز، بے نظیر شاہ اور آصف محمود بٹ نے نمائندگی کی۔ چینی قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ’’آہنی بھائی چارے‘‘ کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرتے ہوئے مشترکہ مستقبل کی حامل قریبی برادری کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید