• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کیلئے مذہبی درسی کتب شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور شمولیتی تعلیمی اقدامات کے فروغ کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو طلبہ کو ان کے اپنے مذہب کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مذہبی درسی کتب شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے جماعت سوم تا پنجم کے ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب کی اشاعت اور تقسیم کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید