• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا واضح ثبوت، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری س جنر ل سردار عبد الرحیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کے تحت ڈیزل 399 روپے 58 پیسے اور پیٹرول 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کرنا حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے،انھوں نےکہا کہ ایک طرف مہنگائی پہلے ہی عوام کی کمر توڑ چکی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت مسلسل قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر رہی ہے، اور اب عوام کو سسکیاں لے لے کر مرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید