• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کینال کی توسیع پاکستان کے چناب سے پانی کی فراہمی میں 20 فیصد کمی کر دیگی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) انجینئر ارشد ایچ عباسی نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر مجوزہ توسیعی منصوبے سے دریائے چناب سے پاکستان کی پانی کی فراہمی میں تقریباً 20فیصد کمی واقع ہوگی۔ مقدار کے لحاظ سے، اس کا مطلب سالانہ 5ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) سے زیادہ پانی یعنی عالمی منڈی میں تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کے پانی کا نقصان ہے۔ 16 مئی کو، رائٹرز کے پانچ صحافیوں نے ایک سنگین اور گہری تشویشناک رپورٹ کا انکشاف کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر بھارت دریائے سندھ کے انفراسٹرکچر میں توسیع کے ذریعے پاکستان کی پانی کی فراہمی کو سختی سے کم کرنے کے ایک سخت اقدام پر غور کر رہا ہے۔ اس تشویشناک پیش رفت میں سب سے اہم دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دوگنا کرنے یعنی اس کی موجودہ 60 کلومیٹر سے ایک حیران کن 120 کلومیٹر تککی تجویز ہے۔
اہم خبریں سے مزید