• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نخلستان‘‘ کی تھیم پر ڈیفنس کراچی میں شاندار فیشن شو کا انعقاد

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر) گزشتہ چند برسوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے، فیشن کی دُنیا میں نِت نئے کامیاب تجربات کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز ’’نخلستان‘‘ کی تھیم پر ساحل سمندر پر واقع ایریا 51 ڈیفنس کراچی میں شاندار رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ شو میں خُوبصورت مالز نے ایسے ملبوسات پیش کیے گئے، جو صحرا کی وسعت میں پانی کی طرح بہتے محسوس ہوتے تھے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈلز اور فلم اور ٹیلی ویژن کے فنکاروں شرکت نے چار چاند لگادیے۔ ناموراداکار اَحد رضا میر، احسن خان، خوشحال خان، اظفر رحمان اورعلی رحمان کی شرکت نے رنگ جمایا۔ فرشتے عمران نے بین الاقوامی ماڈلز اور فنکاروں کا میلہ لگادیا۔ اس شو میں تخلیقی، فیشن اور تفریحی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ معروف ڈیزائنرز ہما عدنان اور عامر عدنان، اپنی بیٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے، جبکہ تھیٹر کی جانی پہچانی شخصیت نِدا بٹ اور سماجی کارکن رونک بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔ یہ فیشن شو ایک صحرائی نخلستان کے سفر پر مبنی تھا، جہاں قدیم اسرار اور جدید خُوبصورتی کا حسین امتزاج نظر آیا۔ اس شو میں ایسے ملبوسات پیش کیے گئے جو صحرا کی وسعت میں پانی کی طرح بہتے محسوس ہوتے تھے اور ان کی ساخت میں نرمی، بقا اور کہانی پنہاں تھی۔ اس تقریب میں پریشا عدنان نے برانڈ کی سی ای او کی حیثیت سے باضابطہ چارج سنبھالا۔ ’’نخلستان‘‘،جس کا مطلب ہے’’آبادی یا پناہ گاہ‘‘،ایک ایسے مقام کی علامت ہے، جو بے یقینی اور وسعت میں امید کی کرن ہو۔”نخلستان کی کلیکشن 2025 روایت اور جدت کا حسین امتزاج تھی، جس میں صحرائی رنگوں کی مدھم جھلکیاں، سراب جیسے ہلکے پیسٹل شیڈز، اور گہرے سیاہ رنگوں کی شدت سے شو کا اختتام کیا گیا۔ ملبوسات میں کہیں روانی تو کہیں ساخت کی مضبوطی نظر آئی، جو طاقت اور نزاکت دونوں کی نمائندگی تھی۔ غیر متوازن کڑھائیاں، نخلستان کے نقش و نگار سے آراستہ ریشمی استر، اور نفیس کاریگری، پریشاء کی مہارت اور سچائی کے لیے لگن کا ثبوت تھیں۔ فیشن شو کے شاندار سیٹ نے حاضرین کے دل جیت لیے۔
اہم خبریں سے مزید