• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی EV گاڑیوں کیلئے چارجنگ پوائنٹس نصب کریگی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چین کی کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔سر کاری اعلامیہ کے مطابق شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو کے چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ا سندھ میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں جدت آرہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید