• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا ایس اوایس ویلیج کا دورہ ‘ یتیم بچوں کیساتھ وقت گزارا

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ ایس او ایس ویلیج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی اور تحائف تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایس او ایس کے نمائندوں سے ادارے کے انتظامی اور تعلیمی امور پر بریفنگ لی۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں معاشرے کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید