ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آئندہ وفاقی بجٹ میں پٹرول ڈیزل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویزپر تشویش کا اظہار،سینیئر وائس چیئرمین آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اظہر ممتاز ٹیپو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہو ااجلاس میں چیئرمین پنجاب و صدر ملتان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری طارق کریم،سینیئر نائب صدر ملتان عبدالقادر خان جنرل سیکرٹری ملک رمیض اقبال اعوان،ینیئر وائس چیئرمین امجد سہیل،وائس چیئرمین زاہد منظور قریشی،،نائب صدوررانا فہد علی شیر،نوید افضل خان،ملک عرفان عاشق،شہزاد شوکت،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید فدا حسین زیدی،سیکرٹری اطلاعات شیخ عبدالباری، فنانس سیکرٹری سید رضا الکبیر غزنوی،میاں محمد قاسم نے شرکت کی اجلاس میں جو ن میں پیش کیا جانیوالا آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔