قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ سے جنگلات کے 1734 ایکٹر رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا۔
ڈپٹی کمشنر سعید احمد بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسپن غر کے جنگلات میں 18 مئی کو رات 8 بجے آگ لگی تھی، آگ کے ماحول اور معیشت پر اثرات کا جلد جامع جائزہ لیا جائے گا۔