• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کریک ڈاؤن‘18گرانفروش گرفتار12کوجیل بھیج دیاگیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈی سی کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پراے سی سریاب سعد کلیم ظفر، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ کی سربراہی میں گرانفروشوں کے خلاف جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ، سمنگلی روڈ، نواں کلی، سریاب روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تندوروں، دودھ فروشوں اور قصائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دکانداروں کو گرفتار کر کے 12 کوجیل منتقل کر دیا گیااے سی سریاب سعد کلیم ظفر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید