• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا وجود اور بقا امریکا اور مغرب کا مرہونِ منت، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا اہم ممالک کا اسرائیل کی مخالفت اور غزہ کے حق میں ردِ عمل معاملے کا حل نکال پائے گا؟جواب میں تجزیہ کار سلیم صافی، فیصل وڑائچ، ارشاد بھٹی اور فخر درانی نے کہا کہ اسرائیل کا وجود اور بقاء مکمل طور پر امریکہ اور مغرب کا مرہونِ منت ہے،عرب ممالک صدر ٹرمپ کو جنگ بندی پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔ غزہ میں نسل کشی جاری ہے،مغربی طاقتیں فلسطینی تنازع پر بیانات تو دیتی ہیں مگر عملی اقدام سے گریز کرتی ہیں جیسا کہ 1938میں فرانس میں ہونے والی کانفرنس میں یہودیوں پر مظالم کے خلاف زبردست تقاریر ہوئیں مگر ایک یہودی کو بھی پناہ نہ دی گئی۔ کینیڈا نے یہاں تک کہا کہ یہودی خود سوچیں کہ دنیا ان سے کیوں نفرت کرتی ہے آج یہی مؤقف اسرائیل فلسطینیوں پر اپنائے بیٹھا ہے۔ غزہ میں تباہی کے باوجود مغرب خاموش ہے اور فلسطین کی تسلیم شدہ حیثیت کے باوجود زمینی حقائق نہیں بدلیں گے۔ اسرائیل کا وجود اور بقاء مکمل طور پر امریکہ اور مغرب کا مرہونِ منت ہے جب کہ ٹرمپ اسرائیل کی حمایت میں پیش پیش رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید