ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز نے انرولمنٹ کا ہدف پورا کرنے کےلئے بچوں کوشدید گرمی کے رحم وکرم پر چھوڑدیا،تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے چھٹیوں کا اعلان تو کردیا اور اوقات کار میں بھی کمی کردی مگر شدیدگرمی سے بچوں کی حالت خراب ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن حکام نے اپنےانرولمنٹ ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے کم سن بچوں کو شدید گرمی میں سکول آنے پر مجبور کر رہے ہیں اور گرمی کی چھٹیاں چند روز پہلے کرنے سے اس لئے انکار کر رہے ہیں کہ انہیں سکولوں میں انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے ۔