کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کاایلی منیٹر جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوجائے گی۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے سکندر رضا کی جگہ لاہور قلندرز اور اسکاٹ لینڈ کے جارج منسے نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل ٹین میں دو میچ ہوئے ہیں۔کراچی میںلاہور قلندرز نے کراچی کو65رنز سے شکست دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے قلندرز کے خلاف چار وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔