نواب شاہ (محمد انورشیخ بیورورپورٹ )کمشنر ندیم احمد ابڑو نے ضلع نوشہرو فیروز میں کسی بھی قسم کی ریلیوں، دھرنوں، احتجاجی مظاہروں اور 5سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کے علاؤہ اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144کے تحت 30دن کے لیے پابندی عائد کردی کمشنر افس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی اور شکایت درج کرنے کیلئے پولیس کو احکامات دئے گئے ہیں۔