• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری کا ریکارڈ پیر 26 مئی تک طلب

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) FBR ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری کا ریکارڈ پیر 26 مئی تک طلب، تمام ڈائریکٹر جنرلز اور چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو تحریری ہدایات بجھوا دی گئیں ۔فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)، ریونیو ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سے 21مئی 2025کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام ڈائریکٹر جنرلز اور چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 60سال کی عمر کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے وفاقی سرکاری پنشنرز کا مکمل ڈیٹا فوری طور پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو فراہم کریں۔یہ ہدایت فنانس ڈویژن کیے حکم پر عمل درآمد کے لیے دی گئی ہے تاکہ ایسے تمام ملازمین کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے جنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ریگولر یا کنٹریکٹ بنیادوں پر یا کسی بھی نوعیت کی دوبارہ ملازمت دی گئی ہو، اور جو بیک وقت تنخواہ اور پنشن دونوں وصول کر رہے ہوں۔

ملک بھر سے سے مزید