کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف ایف آئی اے نیشنل سائبر کرائم ونگ اور بینکس کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہو گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپکو بھی تو فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی انکی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔