اسلام آباد (فاروق اقدس) آسٹریلوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں ایک رنگ برنگی تقریب کے ساتھ آسٹریلیا ڈے منایا۔ تقریب میں اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ہارون اختر خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے ساتھ ملکر کیککاٹا۔ تقریب سے ہارون اختر خان، فیصل کریم کنڈی نے مختصر خطاب کیا اور آسٹریلیا کے حوالے سے اپنے مشاہدے کا ذکر بھی کیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہماری دوستی مل کر کام کرنے اور ایک جیسے تجربات سے بنی ہی سائنسدان جو بنجر زمین کو قابل کاشت بناتے ہیں، خواتین جو کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔