• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو، پولیس، قوم پرست جماعت جھڑپ، ہلاک شخص کی لاش ورثا لے گئے

نواب شاہ (بیورو رپورٹ )مورو میں قوم پرست جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں جاں بحق شخص زاہد لغاری کا پیپلز میڈیکل اسپتال میں مورو ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی میڈیکل سپریٹینڈنٹ پیپلز میڈیکل اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی نے جنگ کو بتایا کہ گزشتہ روز مورو میں قوم پرست جماعت اور پولیس کے درمیان ہونیوالے تصادم کے سات زخمی جبکہ زاہد لغاری نامی شخص کی لاش لائی گئی تھی تاہم زاہد لغاری کے ورثاء پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش لے گئے۔
ملک بھر سے سے مزید