• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دہشتگردوں کےخودکش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں ، معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے ، اور پاکستان کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش ہے ، جسے ملک کی عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی، سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خودکش بم دھماکے میں 5 معصوم طلبہ شہید ہوچکے ہیں اور35سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید