• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول میں آسانی اولین ترجیح ،شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول میں آسانی پیدا کرے،کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے نہ صرف رہائشی منصوبے عام آدمی کی دسترس میں آئیں گے بلکہ ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روزاپنی زیرِ صدارت کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے ہاوسنگ شعبے کی ترقی پر قائم کردہٹاسک فورس کےجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیر اعظم نےہدایت کی کہ ٹاسک فورس وزارت خزانہ اور بینکوں کے ساتھ مل کر کم لاگت رہائشی منصوبوں کی فنانسنگ کی سفارشات جلد پیش کرے جسے بجٹ تجاویز کا حصہ بنایا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید