• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری فوج کسی اتحاد اور سپر پاور کی محتاج نہیں، اللّٰہ پر بھروسہ کرتی ہے، عشرت العباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی وہ طاقت ہے جو صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبے سے لڑتی ہے ،یہ فوج کسی الائنس، کسی سپر پاور کیمحتاج نہیں ، صرف اللہ پر بھروسہ کرتی ہے ، یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب پر یوم تشکر پاکستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس نے جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی ، اس موقع پر ایم پی پی کے رہنما سیف یار خان، ڈاکٹر صفیہ، ندیم ہاشمی ایڈووکیٹ، شکیل شاہ، امجد رانا، مرکزی رہنماؤں نہال صدیقی، سینئر رہنما ارشد صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ، ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مزید کہا کہ ہم ہر موقع پر اپنی فوج، وطن، اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید