اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈے کیئر سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔سی ڈی اے ڈے کیئر سنٹر جدید کھیلوں کے سامان اور تعلیمی وسائل سے آراستہ ہے۔ محمد علی رندھاوا نے ڈے کیئر سینٹر کا ممبر ایڈمن افتتاح کیا اس موقع پر طلعت محمود اور ڈی جی ایڈمن امبر گیلانی موجود تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ سی ڈی اے کا ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کااقدام کام کرنے والے والدین خصوصاً خواتین ملازمین کیلئے اہم اور بہترین سہولت ہے۔