راولپنڈی(جنگ نیوز،ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازع اب بھی برقرار ہے، امن ہماری ترجیح ہے،بھارت کو اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازع اب بھی برقرار، کسی وقت بھی چنگاڑی ڈالی جا سکتی ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نامعقول خیال ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے۔