• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

49 فیصد پاکستانی بھارت سے تجارت بڑھانے کے حامی، 35 فیصد مخالف

کراچی (نیوز ڈیسک) گیلپ سروے میں پاکستانیوں نے بھارت سے تعلقات معمول پر لانےکےلیے تجاویز دی ہیں ، 49 فیصد پاکستانی بھارت سے تجارتی روابط بڑھانےکے حامی جبکہ 35 فیصد مخالف ہیں ، 48 فیصد نےکھیل ، 44 فیصد نے تعلیم، 40فیصد نے ثقافتی سرگرمیوں کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق سیز فائر معاہدے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےلیے تقریباً نصف پاکستانی تجارتی روابط بڑھانے کے حامی ہیں ، مگر 35فیصد اس تجویز کے سخت مخالف ہیں اور پہلے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سرو ے سے چلا، جس میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب کئی سو پاکستانیوں نے حصہ لیا، یہ سروے سروے 12سے 18 مئی 2025کے درمیان کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید