• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور افغانستان سے اتفاق ہوا کسی دہشت گرد تنظیم کو دوسرے ملک کے خلاف سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(جنگ نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور افغانستان سے اتفاق ہوا کسی بھی دہشت گرد تنظیم، خواہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے یا کوئی اور ہو، کسی دوسرے ملک کے خلاف سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،چین اور افغانستان سے اتفاق ہوا کسی بھی دہشت گرد تنظیم، خواہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے یا کوئی اور ہو، کسی دوسرے ملک کے خلاف سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا ، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر کیا گیا جہاں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 23اپریل سے 10مئی تک میں تقریباً 60ممالک کے ساتھ رابطے میں رہا، ہم نے ہمسایہ ممالک کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کیا اور دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا۔بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے انڈیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کسی سے نہیں ڈرتا، ہم نے کہا کہ اگر ہم حملہ کریں گے تو پہلے بتا کر کریں گے، ہم ان کی طرح بزدل نہیں ہیں۔کشمیر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران منگل کو چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں جبکہ بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی گئی، اس اجلاس میں افغان مہاجرین، علاقائی صورت حال اور تجارت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید