• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی آرمی چیف کا ملک میں سیاسی بے چینی اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے ملک میں جاری سیاسی بے چینی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات رواں سال دسمبر میں منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سیاسی جماعتیں باہمی اختلافات ختم نہیں کرتیں تو ملک کی آزادی اور سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔جنرل زمان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں تمام اختلافات اور منفی سوچوں کو بھلا کر قومی یکجہتی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید