کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے۔الیکڑک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی کےالیکٹرک نے مارچ 2025 کے ایف سی اے کیلئے 5روپے 2پیسے کمی کی درخواست کی ہے۔ درخواست منظور ہونے سے صارفین کو 6 ارب 79کروڑ روپے کا ریلیف ملے گاسی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری اور لائن لاسز ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہےکے۔الیکٹرک کے عملے کو بجلی چوری کی روک تھام کے دوران شدید ردے عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارے مختلف آئی بی سیز پر حملے ہوئے ہیں عملے کو تشدّد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔