• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال آیون کے عوامی حلقوں کا علاقے میں معیاری سکولوں کی تعمیر کا خیرمقدم

پشاور(جنگ نیوز)چترال ( رٹہ) آیون کے عوامی حلقوں نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی نشاندہی اور کوششوں سے پاکستان ، افغانستان ، تاجکستان ریجنل انٹیگریٹڈ پروگرام ( PATRIP) کے مالی تعاون سے آیون میں اعلی اور معیاری سکولوں کی تعمیر ممکن ہوئی، اور علاقے کے بچوں کو بوسیدہ ، اور غیر محفوظ عمارت سے نجات ملی ۔ انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیون میں پاترپ فنڈڈ چارسکول ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی تعمیر ہورہے ہیں ۔ جنہیں اس پورے علاقے میں سب سے معیاری اور خوشنما ڈیزائن کی عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ خصوصا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آیون کی شاندار بلڈنگ پورے علاقے کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔ جس کیلئے ڈونر PATRIP اور ایس آر ایس پی دونوں خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ تاہم عوامی حلقوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کی بے حسی پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی موجود زمین وسیع بلڈنگ کی تعمیر میں استعمال ہوگئی ہے ۔ اب سٹوڈنٹس کی اسمبلی کیلئے کوئی جگہ نہیں بچا ہے ۔ اور خدا نخواستہ کسی ہنگامی صورت حال میں طالبات اگر کمروں سے باہر نکلیں تو سکول کی چار دیواری کے اندر کوئی کھلی جگہ ایسی دستیاب نہیں ۔ جہاں وہ خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔
پشاور سے مزید