• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل، رانا ثناء اللہ سربراہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کےجائزے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نےمشیروزیر اعظم برائے پبلک اینڈ پولیٹکل افیئرز رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذیلی کمیٹی آئندہ مالی سال 2025۔26 کے ترقیاتی بجٹ کاجائزہ لے گی۔ کمیٹی رواں مالی سال 2024۔25کے ترقیاتی بجٹ پر بھی غور کرے گی۔ کمیٹی میں مشیر وزیر اعظم آفس ڈاکٹر توقیر شاہ اور وزیرمملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید