• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی، ملک بھر میں طوفان، بارشیں، 14 ہلاک

لاہور،کراچی،راولپنڈی،شیخوپورہ،سیالکوٹ،لالہ موسیٰ(نمائندگان،مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی سے لاہور جانے والی پرواز آندھی کی زد میں آگئی، ملک بھر میں طوفان، بارشیں، 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ،ہفتے کو کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیابلوچستان،سندھ میں شدید گرمی،KP،اسلام آباد،لاہور سمیت پنجاب میں طوفان،بارش ، میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور اسٹیشنز خالی کروا لیے گئے، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی گئی۔موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔اسی طرح پی آئی اے کی پرواز 6385 اسلام آباد کو موسم خراب ہونے کے باعث لاہور کی طرف موڑا تو کنٹرول ٹاور نے لاہور کا موسم خراب ہونے پر طیارے کو لاہور سے واپس بھیجوا دیا، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 405کو رن وے سے واپس بلا لیا گیا۔ ملک کے دو صوبے بلوچستان اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع اور پختونخوا کے مختلف علاقوں میںطوفان اور بارش سے متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے اور شدید آندھی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل سندھ اور بلوچستان میں سورج کا مزاج انتہائی گرم ہے، سندھ اوربلوچستان کے میدانی علاقوں میں بڑھتے درجہ حرارت نےشہریوں کوپریشان کردیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ سیاہ بادل جم کر برسے، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا، جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد میں طوفانی بارش سے قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹین کا شیڈ گر گیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے قبل سیاہ گھٹاؤں نے دن میں ہی رات کا سماں پیدا کر دیا۔لاہور میں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز کو خالی کروا لیے گئے۔اسی طرح رائیونڈ روڈ، بھوبتیاں چوک کے قریب تیز اندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اٹک میں اندھی و طوفان کے باعث آندھی و طوفان کے باعث کچھے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید